ارجنٹائنی فٹبالر کا چوتھی بار بھی کوروناٹیسٹ مثبت آگیا
ارجنٹینا کے مشہور فٹبالر پائولو دیبالا کا چوتھی بار کیا جانے والا کورونا ٹیسٹ پھر مثبت آگیا۔ ارجنٹائن فٹبالر کا چوتھی بار بھی کوروناٹیسٹ مثبت آگیاپائولو دیبالا نے مہلک وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد مرحلہ وار 4 مرتبہ ٹیسٹ کرائے، جو مثبت ہی آئےتاہم ان کی صحت بہتر ہے اور وبا کی علامات بھی آہستہ آہستہ ختم ہو رہی ہیں۔فٹبالر کا کہنا تھا کہ کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد سانس لینے میں دشواری پیش آ رہی تھی لیکن اب صحت یاب ہوں لیکن وائرس اب بھی جسم میں موجود ہے جو ممکنہ طور پر جلد ختم ہو جائے گا۔
Load/Hide Comments