لاہور: چیئرمین مسنگ پرسنز کمیشن کی مقدمات پر سماعت
لاہور (انتخاب نیوز) چیئرمین نیب و چیئرمین مسنگ پرسنز کمیشن جسٹس (ر) جاوید اقبال نے بدھ کے روز ایوان اقبال میں مسنگ پرسنز کیسز کے حوالے سے باقاعدہ عدالت لگائی اور کیسز کی سماعت کی۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ایوان اقبال میں 30 مسنگ پرسنز کے کیسز کی سماعت کی جن میں سے 20 مسنگ پرسنز کی سماعت مکمل کرلی گئی جبکہ 3 کیسز کو نمٹا دیا گیا مسنگ پرسن کیس کے حوالے سے لاہور کے ایک رہائشی سید محمد احسن کے کیس میں بھی پیش رفت سامنے آئی ہے جسے تلاش کرلیا گیا ہے۔ سید محمد احسن کا کیس انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں زیر سماعت ہے اور اس نے لاہور ہائیکورٹ سے باقاعدہ ضمانت کروا رکھی ہے۔
Load/Hide Comments


