کرک ، کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کی چارخواتین ڈوب گئیں

کوہاٹ (انتخاب نیوز) ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ داو¿دشاہ کے نواح میںواقع مردان خیل ڈیم میں کشتی ا±لٹنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کی چارخواتین پانی میںڈوب کر موت کی وادی میں چلی گئیں۔جاں بحق افراد میں ایک دس سالہ بچی اور تین خواتین شامل بتائے جاتے ہیں۔ مقامی افراد نے واقعہ کی اطلاع پر فوری طورپر پہنچ کر اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیاں کرکے چاروں لاشوں کو نکالا۔یہاں موصولہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز تحصیل بانڈہ داو¿دشاہ کے نواح میں کئی سالوں سے تعمیرشدہ مردان خیل ڈیم میں مقامی افراد سیر و تفریح کی غرض سے گئے تھے جہاں ایک کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت سات افرادسوار ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق کشتی ا±لٹنے کے نتیجے میں ایک دس سالہ بچی اور تین خواتین ڈیم کے گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قریبی علاقوں کے لوگ دشوار گزارپہاڑی علاقہ میں واقع مردان خیل ڈیم پہنچ گئے اوراپنی مددآپ کے تحت ڈوبتے افراد کو تلاش کرکے ایک دس سالہ بچی اورتین خواتین کو پانی سے نکال باہرکیا جبکہ تین افراد کو زندہ بچالیا گیا۔اطلاعات کے مطابق تمام جاں بحق خواتین کا تعلق قریبی علاقہ عیسک خماری کے رہائشی حکم سمیر نامی شخص کے خاندان سے ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں