کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں، احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، قومی ادارہ صحت
اسلام آباد (انتخاب نیوز) قومی ادارہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچا کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں کیونکہ کورونا وائرس کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ بدھ کو قومی ادارہ صحت سے جاری بیان کے مطابق کورونا وائرس سے بچاﺅ کےلئے پر ہجوم اور عوامی مقامات پر ماسک لگانا ضروری ہے تاکہ کورونا وائرس سے بچا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ تمام اہل افراد اپنی ویکسینیشن مکمل کرائیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کےلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا بہت ضروری ہے خود بھی محفوظ رہیں اور اپنے پیاروں کوبھی اور وائرس سے محفوظ رکھیں۔
Load/Hide Comments


