نیازی نے کرپشن کیلئے گوگی ازم کا فلسفہ متعارف کروایا، حافظ حمد اللہ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علما اسلام کے رہنما مولانا حافظ حمداللہ نے عمران خان کی جانب سے مولانا فضل الرحمان پر تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی جماعت، خدمت اور قربانیوں کی سوسالہ تاریخ رکھتی ہے۔ توشہ خانہ چور تنقید کرنے سے پہلے ہزار بار سوچیں۔ عمران نیازی جلسوں میں اپنی کارکردگی بتائیں یا ریحام خان، عائشہ گلالئی اور علیم خان کے الزامات کا جواب دیں ۔ جے یوآئی وزارتوں کو اصلاح اور عوامی خدمت کیلئے قبول کرچکی ہے جبکہ نیازی نے کرپشن کے لیے” گوگی ازم” کا فلسفہ متعارف کروایا ۔ مولانا حافظ حمداللہ نے کہا کہ عمران خان کی چیخیں بتارہی ہیں کہ اقتدار کے نشے کا زخم کتنا گہرا ہے۔ محکمہ مواصلات میں زیادہ پیسوں کا ذکر کرکے عمران خان دل کا ارمان زبان پر لے آیا ۔حواس باختگی سے دوقدم آگے بالے پن کا شکار نیازی کل تک جن اداروں کی تعریفیں کرتا تھا آج ان کو گالیاں دے رہا ہے ۔


