ایف آئی اے نے میری برہنہ ویڈیوز پر ایکشن کیوں نہیں لیا، عامر لیاقت حسین
کراچی (انتخاب نیوز) رکن قومی اسمبلی، اسکالر اور ٹی وی میزبان سید عامر لیاقت حسین نے اپنی مبینہ برہنہ ویڈیوز لیک ہونے کے معاملے پر سلسلہ وار ٹوئٹس میں عدلیہ اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی خاموشی پر سوالات اٹھا دیے۔ عامر لیاقت حسین نے 10 مئی کو سلسلہ وار ٹوئٹس کیں، جس میں انہوں نے اہلیہ دانیہ شاہ کی جانب سے خود پر الزامات لگائے جانے پر بھی بات کی۔ عامر لیاقت حسین نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ سب ان سے پوچھ رہے ہیں کہ برہنہ ویڈیو پر آپ کامو¿قف کیا ہے؟ انہوں نے لکھا کہ ’جواب یہ ہے کہ جن کی ذمے داری تھی کہ کسی کی عزت نہ اچھالی جائے اور ایسی ویڈیوز لگانے والوں کوگرفتار کیا جائے ان کا مو¿قف کیاہے ؟ ساتھ ہی عامر لیاقت حسین نے سوال کیا کہ ’مقدس عدلیہ جو ہر شہری کی عزت کی محافظ ہے ا±س نے ازخود نوٹس کیوں نہ لیا؟ اور FIA سائبر کرائم کو کھلی چھوٹ ہے؟‘ انہوں نے ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے سوال کیا کیا کہ کیا وہ بھی ویڈیوز جاری کرتے؟ ساتھ ہی انہوں نے جواب دیا کہ ’نہیں‘ ! انہوں نے مزید لکھا کہ وہ ان لبرلز کی منافقت کی لاج رکھنا چاہتے ہیں جوویڈیوز کے جاری ہوتے ہی عورت کی عزت کی حفاظت کے نام پر موم بتیاں جلانا شروع کریں گے! ٹی وی میزبان نے ایک اور ٹوئٹ کی کہ ’اچھے ہیں وہ جو زنا کرتے ہیں اور بے شرم وہ ہیں جونکاح کرتے ہیں‘، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ اب دیکھیے گا کتنی آوازیں بلند ہوں گی، کیوں کہ سب کے نکاح پر بات جو آگئی جب تک میرا ہے، صرف تماشا ہے، روکو مت، دیکھے جاو¿۔ عامر لیاقت حسین نے دانیہ شاہ کی جانب سے خود پر الزامات لگائے جانے پر احادیث اور قرآن پاک کی آیات کے ترجمے کی ٹوئٹس بھی شیئر کیں اور انہیں خدا کی خوشنودی کی خاطر معاف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اہلیہ کے لیے دعائیں بھی کیں۔ ایک ٹوئٹ میں عامر لیاقت حسین نے میڈیا اور صحافیوں سے شکوہ بھی کیا اور لکھا کہ ’جو حواس باختہ لڑکی کی جانب سے مبینہ ویڈیو پر شو، پروگرامز کررہے ہیں اور خبریں بنارہے ہیں ، وہ انتظار کریں، گرفت شدید ہوگی اور مزید ہوگی۔ انہوں نے اسی ٹوئٹ میں لکھا کہ لوگ یاد رکھیں کہ عامر لیاقت واپس آئے گا۔


