ایکواڈور، جیل سے فرار 200قیدی گرفتار کرلئے گئے
کیٹو (مانیٹرنگ ڈیسک) ایکواڈور کی سینٹو ڈومنگو ڈی لاس ساچیلاس صوبے کی جیل میں ہونےوالے فسادات کے نتیجے میں فرار ہونےوالے220قیدیوں میں سے 200قیدی گرفتار کر لئے گئے ۔ چینی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فرار ہونے والے 220قیدیوں میں سے 200 قیدیوں کو پولیس اہلکاروں نے گرفتار کر لیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ہونےوالے قیدیوں کو کولا روکا اور جنوب مغربی شہر گویاکیل میں واقع لیٹرل پینٹینٹری جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


