رمضان شوگر ملز ریفرنس کیس، حمزہ شہباز فرد جرم کیلئے 12 مئی کوعدالت میں طلب

لاہور: لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما و پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو ضمنی ریفرنس میں فرد جرم کیلئے 12 مئی کو طلب کر لیا۔سوموار کے روز احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے کیس کی سماعت کی۔ عدالتی سماعت پر کورونا وائرس کے باعث اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس میں فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔جیل حکام نے کورونا وائرس کے باعث اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو جیل سے نہ لانے کی رپورٹ پیش کی۔ مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے وکیل چودھری محمد نواز نے اپنی حاضری مکمل کروائی۔نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز کے سی ای او ہیں، رمضان شوگر ملز کیلئے مقامی ا?بادیوں کے نام پر 36 کروڑ روپے کی لاگت سے تحصیل بھوانہ کے قریب سیوریج نالہ بنوایا گیا، شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب اسکے لیے قومی خزانے کا استعمال کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں