الیکشن میں عوام اپوزیشن کو کامیاب بنا کر باشعور ہونے کاثبوت دینگے، صادق عمرانی

تمبو:پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے ممبر و سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حکمران بلدیاتی انتخابات میں الیکشن قواعد کی خلاف ورزی کرکے انتخابات کی شفافیت کو مشکوک بنا رہے ہیں پی پی ہی متحدہ اپوزیشن کے ساتھ ملکر نصیرآباد میں حکمران اتحاد اور اراکین اسمبلی کا مقابلہ کر رہی ہے عوام اپوزیشن کے نمائندوں کو کامیاب کرکے باشعور ہونے کا ثبوت دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے جہاں گورنس کو تباہ کیا وہاں اداروں کو بھی عدم استحکام سے دوچار کر دیا اگر عمران خان کو فارغ نہ کیا جاتا تو پاکستان کی معاشی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہوتا اور ملکی معشیت ڈیفالٹ کر چکا ہوتا اپوزیشن نے عمران خان کی حکومت کو فارغ کرکے ملک اور معشیت کو تباہی سے بچا لیا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پی پی ہی اپوزیشن کے دیگر جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرکے حکمران اتحاد کو شکست سے دوچار کرنے کیلئے جدو جہد کر رہی ہے اور ان شا اللہ 29 مئی ہماری کامیابی کا دن ہوگا ہم عوامی عدالت میں سرخرو ہو کر عوام کی عظیم خدمت کے مشین کو جاری رکھیں گے انہوں نے کہا نصیر آباد میں بلدیاتی الیکشن میں سرکاری مشینری بڑی حد تک حکمران جماعتوں کے منسٹرز کی ایما پر کام کررہی ہے متحدہ اپوزیشن جماعتوں کے امیدواروں کو نااہل قرار دینے کے لئے بڑی حد تک تگو دو کی گئی مگر ان کے تمام حربے ناکام بنائے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نصیر آباد بالخصوص ڈیرہ مراد جمالی میں حلقہ بندیاں غلط بنائی گئی ہیں 21 وارڈوں کو توڑ کر 44 وارڈ پر مشتمل کرکے ووٹوں کو ادھر ادھر کردیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسرز مکمل جانب داری کا مظاہرہ کرکے حکمران جماعتوں کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں اس حوالے سے باقائدہ الیکشن کمیشن پاکستان اور صوبائی الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں