میں نے اپنے کھیل سے دنیا ہلا کر رکھ دی تھی،میرے ساتھ ناانصافی ہوئی۔ محمد آصف

سابق فاسٹ بولر محمد آصف کا کہنا ہے کہ محمد عامر کا کیرئیر بچانے پر پی سی بی کو برا بھلا کہتا ہوں، پی سی بی نےکبھی مجھے بچانےکی کوشش نہیں کی حالانکہ ہرکوئی میری بولنگ کی تعریف کرتا تھا۔لاہور میں اپنے ایک بیان میں سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے کہا کہ میں اچھے انداز میں اپنا کیریئر ختم کرنا چاہتا تھا لیکن جس طرح میرے کیرئیر کا اختتام ہوا اس پر افسوس ہے۔سابق فاسٹ بولر محمد آصف کا کہنا ہے کہ ہر کوئی زندگی میں غلطیاں کرتا ہے، مجھ سے بھی غلطیاں ہوئیں۔ جو ہونا تھا وہ ہو گیا، اب سب ٹھیک ہے۔محمد آصف نے کہا کہ کھلاڑی مجھ سے پہلے بھی فکسنگ میں ملوث تھے، بعد میں بھی ملوث ہیں۔ مجھ سے پہلے فکسنگ میں ملوث ہونے والے کھلاڑی پی سی بی میں کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ‏ میرے بعد فکسنگ میں ملوث ہونے والے کچھ کھلاڑی ایسے ہیں جو کھیل رہے ہیں۔ ‏کچھ کو تو دوسرا موقع دے دیا گیا، لیکن کچھ کے ساتھ یکساں سلوک نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عامر کو ٹیسٹ کرکٹ میں رہنا چاہیے تھا جبکہ ٹیم کو اس کی ضرورت بھی تھی۔سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے کہا کہ میں نے کیرئیر میں جتنا بھی کھیلا دنیا ہلا کر رکھ دی تھی۔ ‏ اتنے سال بعد بھی دنیا کے بہترین بیٹسمین میری تعریف کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں پہلے بھی بھوک سے نہیں مرا ہوں اور اب بھی بھوک سے نہیں مروں گا۔ مدثر نذر نے میری بولنگ کی تعریف کی اور اُن کا میرے کیرئیر میں کردار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں