عمران خان کو لوٹ مار اور آئین شکنی کا حساب دینا ہوگا، خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد(انتخاب نیوز) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے سینئر رہنما اوروزیرریلوے وہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کو آئین شکنی اور نااہلی کا حساب دینا ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی تباہی اور اغیار کی غلامی کی دلدل میں دھکیلنے والا عمران مافیا سازش منتر الاپ کر اپنے قومی جرائم سے بری الذمہ نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران کو لوٹ مار، اقربا پروری، ناانصافیوں آئین شکنی اور نااہلی کا حساب دینا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ اگلا لائحہ عمل تشکیل دیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں