قلات،بد فعلی کے نامزد تین ملزمان کو عمر قید و جرمانے کی سزائیں

قلات:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قلا ت جناب بشیر احمد بادینی نے کمسن بچے کوبدفعلی کے بعد قتل کر نے کے مقدمہ میں نامزد3ملزمان کو عمر قید اور دو دو لا کھ روپے جر مانہ کی سزائیں سنا دی ہے،جر مانہ کی رقم ملزمان بچے کے ورثا کو ادا کر نے کے پا بند ہوں گے۔ استغاثہ کے مطا بق ملزمان نعمان، احسان اللہ اور شعیب نے قلات میں ڈیڑھ سال قبل کمسن بچے عمران کوورغلا کراسے پہاڑی علاقے میں بدفعلی کے بعدبے دردی سے پتھر مار کر قتل کیا تھا اوران کی نعش ویرانے میں پھینک دی تھی واقعہ کے بعد اس وقت کے ایس پی قلات ارباب امجد علی خان کاسی نے ڈی ایس پی غلام حسین باجوئی،ایس ایچ او حبیب اللہ نیچاری سمیت پولیس آفیسران کے ہمرا ہ کا میاب کارروائی کر تے ہو ئے واقعہ میں ملوث مذکورہ ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا جس پر وزیر داخلہ بلوچستان پولیس ٹیم کیلئے پانچ لاکھ روپے نقد انعام کا بھی اعلان کیا تھا گزشتہ روز مذکو رہ ملزمان کے خلاف دائر مقدمہ کا محفوظ فیصلہ سنا تے ہو ئے عدالت کے جج نے ملزمان نعمان، احسان اللہ اور شعیب کو جرم ثابت ہو نے پر عمر قید اور دو دو لا کھ روپے فی کس جر ما نہ کی سزا سنا دی۔ جر مانہ کی رقم ملزمان مقتول بچے کے ورثا کے ادا کر نے کے پا بند ہوں گے۔استغاثہ کی جا نب سے مسٹر نجیب اللہ ساسولی نے مقدمہ کی پیروی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں