کراچی کیلئے کچھ نہ کرنے پر عمران خان کو معافی مانگنی چاہیے تھی، مصطفی کمال

کراچی: پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت ختم ہونے پر کراچی کے لوگوں سے کچھ نہ کرنے پر معافی مانگنی چاہیے تھی، اللہ انسان کو دے کر اس کا ظرف اور چھین کر صبر آزماتا ہے اور عمران خان دونوں ہی امتحانات میں ناکام ہوچکے ہیں۔ کراچی میں باغ جناح میں منعقد خواتین کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرز عمل پر کراچی نے فیصلہ کیا کہ کراچی اب دھوکا نہیں کھائے گا اس لیے بہتر ہے کہا کہ کراچی سے وعدوں کے کلپس دکھائے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان آپ سے ہمیں گلہ ہے آپ نے کبھی وعدے پورے نہیں کیے لیکن کچھ عرصے قبلاسی میدان میں کسی نے لالی پاپ دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں