اسلحہ کی پابندی میں توسیع کی گئی تو جوہری ڈیل ہمیشہ کے لیے مرجائے گی،ایران


تہران:ایران کی سپریم قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران پر عاید اسلحہ کی فروخت پر پابندی میں توسیع کی گئی تو جوہری سمجھوتا ہمیشہ کے لیے اپنی موت مر جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق علی شمخانی نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ اگر قرار داد 2231 سے پہلو تہی کی جاتی ہے اورایران پر ہتھیاروں کی غیر قانونی پابندی جاری رہتی ہے تو جوہری ڈیل ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گی۔انھوں نے جوہری سمجھوتے کے یورپی شراکت داروں کے بارے میں سوال کیا کہ وہ اس صورت میں کیا کریں گے اور انھیں کیا کرنا چاہیے،وہ یہ کہ اپنے وقار کا تحفظ کریں اور کثیرجہت کی حمایت کریں یا سبکی کو قبول کریں اور یک طرفہ کی حمایت کریں۔
Load/Hide Comments