ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو پھر کام سے روک دیا گیا

لاہور: پنجاب حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس کو ایک بار پھر کام سے روک دیا۔محکمہ قانون اورپارلیمانی امور پنجاب نے حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل جواد یعقوب کو ایڈووکیٹ جنرل آفس کے معمول کے کام نمٹانے کا اختیار تفویض کیا گیا ہے۔حکم نامے کے مطابق جواد یعقوب نئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی تقرری تک لا افسران کو کیسیز تفویض کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں