کسی ملک نے ویکسین کی تیاری میں امریکی ماہرین کوشکست دی تو خوشی ہوگی،ٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ رواں برس کے آخر تک کورونا وائرس کے علاج کے لیے ویکسین تیار کر لے گا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کا خیال ہے کہ کورونا وائرس سے زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ امریکی ہلاک ہو سکتے ہیں لیکن انہیں یقین ہے کہ رواں سال کے ا?خر تک کورونا وائرس کے خلاف ویکسین تیار کر لی جائے گی جس سے ہلاکتیں کم ہو جائیں گی، کسی ملک نے ویکسین کی تیاری میں امریکی ماہرین کوشکست دی تو خوشی ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے 75 اور 80 ہزار سے ایک لاکھ لوگ مر سکتے ہیں جو ایک خوفناک خیال ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک ملک کی حیثیت سے بند نہیں رہ سکتے یا ہم ملک کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔ میری خواہش ہے ستمبر میں سکول اور کالج کھول دیئے جائیں، ہم کورونا وباء پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ممکن ہے کہ وفاق کورونا وائرس سے بحالی کی امداد 3 ٹریلین ڈالر سے بڑھا کر 6 ٹرلین ڈالر کر دے اور ایسا ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے وزیر خزانہ سٹیون منوچن وک ہدایت کی ہے کہ ہم اس وقت تک کچھ نہیں کر رہے جب تک ہمیں پے رول ٹیکس میں کٹوتی نہ ہو۔ دوسری جانب امریکہ کی سات ریاستیں کورونا سے نمٹنے کے لیے طبی سامان خریدنے کیلئے حامی بھر لی ہے۔گورنر نیویارک اینڈریو کومو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ طبی سامان فراہم کرنے والی کمپنیاں وفاقی حکومتوں سے معاہدے کرتی ہیں اور اگر 7 ریاستیں مل کر ڈیل کریں گی تو زیادہ مضبوط ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں