کراچی، حالیہ دھماکوں میں تین کالعدم تنظیموں کے ملوث ہونے کا شبہ

کراچی:کراچی میں ہونے والے حالیہ تین بم دھماکوں میں ملک کی تین کالعدم دہشتگرد تنظیموں کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں کراچی دھماکوں سے متعلق قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تجزیاتی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں ہونے والے خودکش دھماکے سمیت تینوں بم دھماکوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ملوث ہونے کا شبہ کیا جا رہا ہے۔

کراچی کے علاقے صدر اور کھارادر کی بولٹن مارکیٹ دھماکوں میں تین دہشتگرد گروہوں نے ایک دوسرے کی معاونت کی۔رپورٹ کے مطابق متحدہ لندن کے سلیپر سیل سے مبینہ طور پر علاقے کی ریکی کا کام لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ماضی میں اس طرح کے بم بنانے اور نصب کرکے دھماکے کرنے کا کام کالعدم بی ایل اے کا طریقہ رہا ہے جب کہ ایس آر اے بھی صوبے کے اندورنی علاقوں میں ایسا کام کرتی رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ دھماکوں میں بم نصب کرنے اور دھماکے میں کالعدم ایس آر اے کی مدد لی گئی ہے جب کہ دھماکوں کا مقصد قانون نافذ کرنے والوں کے ساتھ تجارتی علاقوں کو نشانہ بنانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں