نوشکی ٹرک اڈہ میں واقع تیل منڈی میں آتشزدگی، 4 دکانیں تباہ

نوشکی (انتخاب نیوز) نوشکی ٹرک اڈہ میں واقع تیل منڈی میں آگ لگنے سے چار دکان تباہ ایک شخص زخمی انتظامیہ اور فائر برگیڈ غائب لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیا تفصیلات کے مطابق منگل کے روز نوشکی ٹرک اڈے میں واقع تیل منڈی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے چار دکانوں کا اپنی لپٹ میں لے لیا لوگوں نے تقریبا ڈیڈھ گھنٹے کی کوشش سے آگ پر قابو پالیا تاہم چاروں دکانیں تباہ ہو گئیں اس دوران ایک شخص زخمی ہوگیا فائربرگیڈ کی ایک گھنٹہ تاخیر سے آمد اور انتظامیہ کی غائب ہونے پر لوگوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا پولیس ایس ایچ او نے رابطہ کرنے کے باوجود تفصیلات دینے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں