نصیر آباد ، پٹ فیڈر کینال میں غیر قانونی واٹر چینل پائپ لائنوں کےخلاف کارروائی
نصیر آباد (انتخاب نیوز) بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر پٹ فیڈر کینال بیرون میں غیر قانونی پائپ لائنوں، واٹر چینلز اور پمپنگ مشینوں کےخلاف ایکسیئن ایریگیشن پٹ فیڈر کینال نصیر آباد محمد ابراہیم مینگل، ایس ڈی او عبدالظاہر اور تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی کامران احمد رئیسانی کی نگرانی میں پٹ فیڈر بیرون میں غیر قانونی واٹرچینل پائپ لائنوں کےخلاف کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے اس موقع پرایکسین پٹ فیڈرکینال محمد ابراہیم مینگل اورتحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی کامران احمد رئیسانی نے کہاکہ ایسے غیر قانونی پائپ لائنز ،واٹرکورسز کےخلاف ضلعی انتظامیہ کاروائی کی مدد سے محکمہ آبپاشی کاروائی کررہی ہے انہوں نے کہا کہ اگرغیر قانونی اس اقدامات میں جو بھی ملوث پایا گیا ان کے خلاف قانون کے تحت کاروئی کی جائیگی کیونکہ عدالتی احکامات کے تحت کاروئی کی جارہی ہے کسی کو بھی کارسرکار میں مداخلت کی ہرگزاجازات نہیں دی جائیگی اس وقت پٹ فیڈرکینال بیرون سائیڈ ہیوی مشینری کے ذریعے پٹ فیڈر کینال کے بیرون سے لگے غیر قانونی واٹر کورسز و پمپنگ مشینیں ہٹا کر جڑ سے اکھاڑ کر سامان بحق سرکار ضبط کرلیا،اس ضمن میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی محکمہ ایریگیشن اور ضلعی انتظامیہ کا مشن ہے کسی بھی صورت پٹ فیڈر کینال اور اس سے نکلنے والی دیگر ذیلی نہروں کے ٹیل تک پانی کی رسائی کو ممکن بنانا ہے، انہوں نے کہا کہ کینال سے پانی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی کارروائیوں کا عمل بلا امتیاز جاری ہے۔


