پانی کے غیر قانونی کنکشن والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، واسا کوئٹہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) واسا ترجمان کے مطابق کوئٹہ شہر میں واسا نے کمرشل اور ڈومیسٹک غیر قانونی کنکشن اور صارفین کے ذمہ جو بقایاجات ہیں جمع نہ ہونے کی صورت میں ان کیخلاف کریک ڈاﺅن شروع کردیاہے اور وہ صارفین جنہوں نے غیر قانونی کنکشن مین لائن سے لگائے ہیں ان کو بھی منقطع کیا جائے گا کیونکہ مین لائن سے کنکشن کی قطعاَ اجازت نہیں واسا نے مختلف علاقوں میں ڈسکنکشن کی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو غیر قانونی کنکشن اور واسا بل جمع نہ ہونے کی صورت میں کنکشن منقطع کردیاجائے گا ۔ اس ضمن میں واسا کے صارفین جن کے ذمہ بقایاجات ہیں فوری طورپر جمع کرائیں اورغیر قانونی کنکشن جو رجسٹرڈ نہیں اپنے علاقے کے واسا سب ڈویژن میں کنکشن فارم لے کر رجسٹرڈ کرائیں ، بصورت دیگر نادہندگان کے خلاف قانونی چارہ جوائی کی جائے گی اور کنکشن بھی منقطع کردیاجائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں