چلغوزہ جنگلات آگ، ضلع شیرانی میں ایمرجنسی نافذ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ضلع شیرانی میں آگ محکمہ صحت ژوب نے ایمرجنسی نافذ کردی تمام ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف ودیگر کو حاضر رہنے کی ہدایت کردی ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ژوب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع شیرانی کے جنگلات میں آگ لگی ہے جس کی وجہ سے کسی بھی قسم کی ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کیلئے تمام ڈاکٹرز وپیرامیڈیکس اسٹاف کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بمعہ ایمرجنسی ادویات ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں موجود رہیں تمام ایمبولینس ڈرائیوروں کومطلع کیاجاتاہے کہ وہ کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچ جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں