بلوچستان میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں کو معیاری بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں، مولانا عبدالواسع

ہرنائی: وفاقی وزیرِ ہاؤسنگ و صوبائی امیر جمعیت وعلماء اسلام بلوچستان مولانا عبد الواسع نے کہاکہ بلوچستان میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کو معیاری بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہے ہیں ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت و لاپرواہی برداشت نہیں کرینگے کوئٹہ ہرنائی کچ موڑ تا ہرنائی اور ہرنائی سنجاوی روڈ وفاق کاایک بہت بڑا ترقیاتی منصوبے جوکے ضلع ہرنائی کی ترقی، خوشحالی اور زراعت اور معدنیات کو فروغ ملے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعیت وعلماء اسلام کے ضلع ہرنائی کے سرپرست اعلیٰ، سابق جمعیت علماء اسلام ضلع ہرنائی کے سابق ناظم مولانا عبد الحنان، جمعیت علماء اسلام تحصیل امیر ہرنائی مولوی نیاز گل کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع سیاسی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال، خصوصاً کچ موڑ تا ہرنائی اور ہرنائی تاسنجاوی روڈ میں ناقص مٹریل استعمال کرنے اور روڈ کے ڈائزنگ میں تبدیلی پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا وفاقی وزیر مولانا عبد الواسع نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے یقین دلایا کہ جلدازجلد وفاقی وزیرِ مواصلات مفتی اسد محمود کے ہمراہ ہرنائی کوئٹہ کچ موڑ تا ہرنائی ہرنائی تا سنجاوی روڈ کا دورہ کرکے جاری تعمیراتی کام کا این، ایچ،اے کے حکام اور انجینئرز ٹیم کے ساتھ تفصیلی جائز لئے گے اور مذکورہ منصوبے کو پی سی ون کے مطابق تعمیر کویقینی بنائے گے وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع نے کہاکہ بلوچستان میں جاری وفاقی منصوبوں کی تعمیر کو جلد ازجلد پی سی ون کے مطابق معیاری تعمیر کو جلدازجلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے گے اور ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل استعمال کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دینگے بلکہ ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل کے استعمال کرنے کمپنیز اور کنٹریکٹرز کے خلاف سخت ایکشن لے گے جمعیت وعلماء اسلام ضلع ہرنائی کے عہدیداروں نے وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع کی جانب سے مسائل سننے اور جلد عمل درآمد کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں