نصیر آباد، ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

ڈیرہ مرادجمالی: نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ صدر کی حدود قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق گیا جبکہ دوسرا شخص شدید زخمی ہو گیا جنہیں فوری طور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے پولیس تھانہ صدر ڈیرہ مراد جمالی کی حدود قومی شاہراھ پر صالح ٹاون کے نزدیک دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں علی نواز جابحق جبکہ رحیم بخش شدید زخمی ہوگئے نعش اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے مزید کارروائی پولیس تھانہ صدر کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں