پشین تا یارو سڑک خستہ حالی کا شکار، حادثات معمول بن گئے

پشین (انتخاب نیوز) گزشتہ سال تعمیر ہونیوالی یارو ٹو پشین سڑک خستہ حالی کا شکار ہوگیا ہے جگہ جگہ کھڈے پڑ گئے ہیں۔سڑک کے درمیان ڈیوائیڈر بھی ٹوٹ پھوٹ کے شکار ہیں مذکورہ سڑک کے درمیان لگے لوہے نما کیل کے نکلنے کے باعث ٹریفک حادثات کا ممکنہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے بائی پاس پر قریبی ٹائر ورکشاپ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ تین دنوں کے دوران درجنوں گاڑیوں کے ٹائر ان لوہے نما کیل سے برسٹ ہوئے ہیں علاقہ مکینوں نے چیف سیکرٹری اور وزیر اعلیٰ سے سخت نوٹس لینے اور خستہ حال سڑک کی دوبارہ ازسرنو تعمیر کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں