پشین، کپاس کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی، قیمتی سامان خاکستر

پشین (انتخاب نیوز) گزشتہ شب پشین کے قریب یارو کے مقام پر کپاس کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے دیکھتے ہی دیکھتے گودام میں موجود قیمتی مشینری و دیگر ضروری سامان مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگیا لیویز کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر ظفر علی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اعجاز سرور جائے وقوعہ پر پہنچ گئے انکی نگرانی میں لیویز فورس کے جوان امدادی کارروائیوں میں مصروف رہے جبکہ چیف آفیسر منظور احمد مینگل کی خصوصی ہدایت پر فائر بریگیڈ و دیگر عملہ مسلسل سات گھنٹوں تک آگ اور تپش کو کنٹرول کرنے کیلئے جائے وقوعہ پر موجود رہے۔ مذکورہ گودام میں لگی آگ پر سات گھنٹوں بعد قابو پالیا گیا، گودام مالک سید عین اللہ آغا کے مطابق گودام میں موجود تمام قیمتی مشینری و دیگر سامان مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں