اخلاق سے گری زبان ایک پلے بوائے کی ہوسکتی ہے لیڈر کی نہیں،حافظ حمد اللہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے ترجمان اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی پاکستان کا سب سے بدتمیز، بدزبان اور بد تہذیب پارٹی لیڈر ہے۔ پی ڈی ایم عمران نیازی کی گندی زبان اور گندی الفاظ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ عمران نیازی کی اخلاق سے گری ہوئی گفتگو نے ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھکا دیا۔ اخلاق سے گری ہوئی زبان ایک پلے بوائے کی ہوسکتی ہے لیڈر کی نہیں۔ ان خیالات کا اظہار حافظ حمد اللہ نے ہفتہ کے روز سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ گرے ہوئے شخص کی گری ہوئی زبان سے گرے ہوئے الفاظ ہی نکلتے ہیں، اخلاق سے گری ہوئی بازاری زبان کے استعمال نے عمران نیازی کا اصل چہرہ واضح کیا،کہ عمران نیازی نسلی خان نہیں بلکہ جعلی خان ہے،عمران نیازی کو مریم نواز اور ان کے خاندان سے معافی مانگنی چاہئیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مغربی معاشرے سے واقف شخص عورت کے مقام سے ناواقف ہے۔عمران نیازی پاکستان کے نوجوانوں کو کیا اخلاقیات سکھا رہے ہیں۔انتہائی گھٹیا بات کرنے والا شخص کس منہ سے ریاست مدینہ کی بات کرتا ہے۔ناجائز بیٹی نہ قبول کرنے اور پانچ بچوں کی ماں بھگانے والا کسی کی بہن بیٹی کو کیا عزت دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں