عمران خان نے آئین کو پامال اور اداروں کیخلاف مہم چلائی، مریم نواز

لاہور (انتخاب نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے آئین کو پامال کیا، اداروں کے خلاف غلیظ اور گھٹیا مہم چلائی لیکن عمران خان آج بھی لاڈلا ہے۔ عمران خان پر آئین کو پامال کرنے پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے،شیری مزاری کی گرفتاری کی خبر سن کر کوئی خوشی نہیں ہوئی،عمران کے غیر اخلاقی بیان پر ان کی زبان میں جواب نہیں دوں گی،سوشل میڈیا ٹیم کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی رہنما شیری مزاری پر مقدمہ ان کی اپنی عثمان بزدار کی حکومت میں درج ہوا۔انہوں نے کہا کہ ان پر درج مقدمے کی تفصیلات میرے علم میں نہیں، سنا ہے کہ ان پر محکمہ مال کی 800 کنال زمین سے متعلق کوئی مقدمہ ہے، اگر انہیں اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا ہے تو اس کے پاس ان کی گرفتاری کی کوئی وجہ ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی شیری مزاری کی گرفتار ی پر عورت کارڈ کھیل رہی ہے جو مناسب نہیں ہے، شیری مزاری کی گرفتاری کی خبر سن کر کوئی خوشی نہیں ہوئی، مجھے ٹی وی سے پتا چلا کہ انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں