آخری لمحات میں ڈاکٹر فرقان وینٹی لیٹر کیلئے التجا کررہے تھے،آڈیو کال سامنے آگئی
کراچی:کراچی میں بروقت وینٹی لیٹر نہ ملنے پر کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے سینئر ریڈیولاجسٹ ڈاکٹر فرقان کی انتقال سے قبل آڈیو کال سامنے آگئی جس میں وہ وینٹی لیٹر کیلئے ساتھی ڈاکٹر سے التجا کر رہے ہیں۔آڈیو کال میں ڈاکٹر فرقان اپنے ساتھی دوست ڈاکٹر عامر کو وینٹی لیٹر کا انتظام کرنے کا کہہ رہے ہیں اور اپنی طبیعت سے آگاہ کررہے ہیں۔فون کال پر ڈاکٹر فرقان اپنے دوست ڈاکٹر عامر سے گفتگو کرتے ہوئے بتارہے ہیں کہ وہ گھر پر قرنطینہ میں ہیں اور ایمبولینس وینٹی لیٹر کی دستیابی کی تصدیق سے قبل ہسپتال لیجانے کو تیار نہیں۔ ڈاکٹر فرقان نے اپنے دوست سے التجا کی کہ اپنے تعلقات استعمال کرتے ہوئے ہسپتال میں علاج کے لیے جگہ کو ممکن بنائیں۔
Load/Hide Comments