تشدد اور جیلیں کبھی بھی عوامی مزاحمت کو نہیں روک سکتی، ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ‬

‫کوئٹہ(انتخاب نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کوئٹہ میں جاری دھرنے کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری بلائی گئی ہے۔ گورنر ہاوس کے سامنے بلوچ خواتین کی گمشدگی اور نور جان کے خلاف جھوٹے الزامات کے خلاف دھرنا جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس مظاہرین کو گرفتار کرنے کیلئے الرٹ ہے لیکن انہوں نے تاریخ سے یہ کبھی نہیں سیکھا کہ تشدد اور جیلیں عوامی مزاحمت کو کبھی نہیں روک سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں