قدوس بزنجو نے عدم اعتماد کی تحریک پر دستخط کرنے والے 7اراکین کو نوٹس جاری کر دیا

کوئٹہ:قدوس بزنجو نے عدم اعتماد پر دستخط کرنیوالے 7 اراکین پارٹی کو نوٹس جاری کردیا قدوس بزنجو نے بطور پارلیمانی لیڈر 7 اراکین کو نوٹس جاری کیا ہے اراکین سے فوری طور پر وضاحت مانگی گئی ہے کہ انکے خلاف آرٹیکل 63A کے تحت کارروائی کیوں نہ کی جائے

باپ پارٹی کے پارلیمانی پارٹی کے 16 ارکین نے گذشتہ روز قدوس بزنجو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا تھا
آئین کے تحت پارلیمانی پارٹی کی اکثریت ہی فیصلہ کرنے کا اختیار رکھتی ہے ‘ آرٹیکل 63A کے تحت کارروائی کا اختیار پارٹی سربراہ کے بجائے پارلیمانی لیڈر کے پاس ہوتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں