ابوظہبی کے ریستوران میں دھماکہ، 2 افراد ہلاک، 120 زخمی

ابو ظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں پیر کو ایک ریستوران کے اندر گیس سلنڈر پھٹنے سے دو افراد ہلاک اور 120 زخمی ہوگئے۔ انتظامیہ نے مزید کہا کہ شہری دفاع کے فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، جس سے کئی دکانوں اور 6 عمارتوں میں آگ لگی ہوئی ہے۔ قریب کی چار عمارتوں کو خالی کرالیا گیا ہے۔ علاقے کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔ ریستوران خلدیہ مال کے قریب اور ساحل سمندر پر واقع ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے ۔ ابو ظہبی انتظامیہ کے مطابق دھماکہ ابو ظہبی مقامی ہوٹل میں گیس سلینڈر پھٹنے سے ہوا، علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں