جعفرآباد میں راشن تقسیم کے حوالے سے تحقیقات کرائی جائے: بی ایس او پجار

کوئٹہ :بی ایس او پجار کے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کےممبر نعیم بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ جعفرآباد اوستہ محمد میں کئی غریب دیہاڑی داروں کو راشن دینے میں ناکام راشن تقسیم کے ناقص انتظامات کی وجہ سے راشن غریبوں کی بجائے رات کی اندھیری میں با اثر افراد کے ہتھے چڑھ گیا ضلعی انتظامیہ جعفرآباد خواب خرگوش میں گم ہے انتظامیہ کی جانب سے دعوہ کیا گیا تھا کہ اوستہ محمد اور گنداخہ میں 6 ہزار مُستحقین کو راشن فراہم کیا جائے لیکن انتظامیہ کا یہ دعوہ پورا نہ کیا جاسکا چند لوگوں کو راشن فراہم کرکے محض فوٹوسیشن سے جان چھڑالی گئی جس سے اوستہ محمد کے غریب دیہاڑی دار مزدور و دیگر مُستحق فاقی کشی پر مجبور اور انتظامیہ کی جانب سے دیا گیا راشن چند لوگوں تک بمشکل پہنچ سکا انہوں نے کہا کہ غریبوں کا حق انکو فراہم نہ کرنا سراسر نا انصافی ہے جسکی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کو یہ بتادینا چاہتے ہیں کہ وہ حوش کے ناخن لے اور مسکینوں کا حق با اثر افراد کو دینے سے گریز کرے انہوں نے کہاکہ ڈی سی جعفرآباد کی جانب سے راشن تقسیم کے انتظامات بلکل غلط تھے جسکی وجہ سے آج حقیقی غریب اس راشن سے محروم ہوگئے انہوں نے کہا کہ اوستہ محمد میں رات کی اندھیری میں راشن لانا اور چند لوگوں کو دیکر باقی مستحقین کی تذلیل کرنا سراسر غلط ہے ضلعی انتظامیہ جعفرآباد نے جو راشن لوگوں کو فراہم کیا ہے وصول کرنے والوں کے بقول فی بیگ 1700 تک کا بھی بمشکل ہے جبکہ یہ انتظامیہ کی جانب سے یہ طے کیا گیا تھا کہ فی بیگ 2500 کا ہوگا اور ٹوٹل 6 ہزار بیگ گنداخہ اوستہ محمد میں تقسیم ہونگے راشن بیگ میں سامان بھی سستا ڈالا گیا اور تاحال یہ نظر نہیں آیا کہ 6 ہزار بیگ زمین کھاگئی آسمان ہم چیف سیکٹری بلوچستان وزیر اعلیٰ بلوچستان سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ جعفرآباد میں راشن تقسیم کے حوالے سے تحقیقات کرائی جائے جسمیں کرپشن کا بھی خدشہ ہے اور راشن صرف چند لوگوں تک پہنچ سکا باقی راشن کہاں غائب بالا حکام جلد از جلد ڈی سی کو احکامات جاری کرے کہ اور اس مسئلے کی جواب طلبی کرکے جلد از جلد حقیقی معنوں میں مستحق لوگوں تک راشن گھر گھر پہنچایا جائے کیونکہ، لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب دو وقت کی روٹی کے لئے پریشان ہیں ورنہ بی ایس او، پجار اسکے خلاف سخت احتجاجی لائحہ عمل تیار کریگی

اپنا تبصرہ بھیجیں