میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر کی شیرانی میں امدادی سرگرمیاں
شیرانی (انتخاب نیوز) میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر بلوچستان کی جانب سے ضلع شیرانی میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،4سو سے زائد افراد کو ریسیوکیو کرکے انہیں طبی امداد فراہم کی گئی بلوچستان کے ضلع شیرانی اور ملحقہ علاقوں میں بلوچستان ایمرجنسی رسپانس سینٹر کی امداد ی سرگرمیاں جاری ہیں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس اسٹاف بشمول رضا کاروں نے 18 مئی سے 22 مئی تک قائم میڈیکل کیمپ اب تک 439 افراد کو ریسکیو کر کے طبی امداد فراہم کی جاچکی ہے جبکہ 35 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا آگ کے دھوئیں سے متعدد افراد آکسیجن کی کمی، ڈائیریا اور بلڈ پریشر سے متاثر ہوئے جنہیں مرک کے رضاکاروں نے طبی امداد فراہم کی علاقہ مکین بلوچستان ایمرجنسی رسپانس سینٹر کے ان عوام دوست اقدامات پر مشکور ہیں۔
Load/Hide Comments


