کوئٹہ ائیر پورٹ پر ایرانی فائر فائٹر کے اترنے کی گنجائش نہیں

کوئٹہ: اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے اپنے برادر ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان کی درخواست پر ضلع شیرانی،ژوب بلوچستان کے جنگلوں میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے اپنی سب سے بڑی فائٹر فراہم کر دئیے گئے ہیں جو کہ آج نور خان ایئر بیس راوالپنڈی میں لینڈ کرے گی۔ ایلوشین-76 (Ilyushin-76)نامی یہ فائر فائٹر طیارہ نہ صرف ایران بلکہ پوری دنیا میں سب سے بڑی فائر فائٹر طیارہ ہیں جو کہ بیک وقت 40ٹن پانی فضا سے اپنے ہدف پر چھوڑ سکتا ہے۔ اسی وجہ سے اس جہاز کی کوئٹہ ایئرپورٹ پر اترنے کی گنجائش موجود نہیں تھی۔اس سے قبل اس ایرانی جہاز کو اسکی بہترین کارکردگی کی بنا پر جارجیا، آرمینیا اور ترکی کے جنگلوں میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے استعمال کیا گیا ہے۔ ترکی کے جنگلوں کی آگ بھجانے کے عمل کے دوران بین الاقوامی اداروں نے اسکو دنیا کی بہترین فائٹر طیارے قرار دیا تھا۔ضلع شیرانی کے جنگلوں کی آگ بجھانے کے لئے یہ طیارہ نور خان ایئر بیس سے اڑان بھرے گا اور جنگلوں میں لگی آگ پر مکمل طور پر قابو پانے تک پاکستان میں رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں