سول اسپتال کوئٹہ میں میڈیا نمائندوں پر کسی بھی قسم کی کوریج پر پابندی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) سول ہسپتال کوئٹہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہاگیاہے کہ مراسلہ نمبر 2925-31میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سنڈیمن صوبائی ہسپتال کوئٹہ اور ہسپتا ل انتظامیہ نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ سول ہسپتال میں بلااجازت میڈیا کے نمائندوں کو خواہ ان کا تعلق پرنٹ میڈیا،الیکٹرانک میڈیا، یوٹیوبر یا دیگر کسی بھی میڈیا سے ہو ہرقسم کی تصویر کشی اور ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں ہے لہٰذا اس بارہ میں تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ،یونٹ، انچارج، نرسنگ انچارج، پیرامیڈیکل انچارج وغیرہ سے گزارش کی جاتی ہے کہ ایسے تمام میڈیا سے منسلک افراد پر نظررکھیں اور ان کو تصویر کشی اور ویڈیو بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں اگر ایسے افراد بضد ہوں تو ان کو سیکورٹی کے حوالہ کریں صرف ان میڈیا کے افراد کو ویڈیو بنانے اور تصویر بنانے کی اجازت ہوگی جس کے پاس ہسپتال کی۔۔اتھارٹی کا اجازت نامہ ہوگامزید یہ کہ تمام سیکورٹی اہلکاروں کو بھی ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بھی ایسے افراد پر نظر رکھیں اور کسی کو بھی ویڈیو وغیرہ بنانے کی اجازت نہ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں