یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

نئی دہلی (انتخاب نیوز) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت نے عمر قید کی سزا سنادی جبکہ ان پر 10 لاکھ بھارتی روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا۔ بھارتی عدالت نے یاسین ملک کو 19مئی کو شدت پسندی کی فنڈنگ کے جھوٹے مقدمے میں مجرم قرار دیا تھا۔ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی درخواست کی تھی تاہم نئی دہلی کی این آئی اے عدالت نے یہ درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں عمر قید کی سزا سنائی۔ این آئی اے کے جج نے کہا کہ تمام سزائیں بیک وقت شروع ہوں گی اور عمر قید کی سزا کا مطلب یہ ہے کہ جب تک زندگی ہے تب تک سزا برقرار رہے گی۔ یاسین ملک کو دو مقدمات میں سزائے موت اور دیگر دفعات پر مختلف دورانیے کی قید کی سزائیں سنائی گئیں جبکہ مجموعی طور پر انہیں 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں