پی ٹی آئی کارکنان کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریاں حکومتی مفاد میں نہیں، طاہر بزنجو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ماضی کی غلطیوں کو دوبارہ نہ دوہرایا جائے، پی ٹی آئی کی قیادت کے گھروں پر چھاپے گرفتاریاں کسی بھی صورت میں حکومت کے فائد ے میں نہیں جائیں گے، پی ٹی آئی کو اپنی آئینی وجمہوری حق استعمال کرنے دیں۔ ان خیالات اظہار سینیٹر طاہربزنجو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ٹویٹر) پر اپنا ایک ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں بطور موجودہ حکومت کے اتحادی کے یہ کہنا چاہتاہوں کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے گھروں پر چھاپے اور ان کی گرفتاریاں کسی بھی صورت موجودہ حکومت کے فائدے میں نہیں جائیں گے اس لئے میری وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے یہ گزارش ہے کہ تحریک انصاف کو اپنی آئینی وجمہوری حق استعمال کرنے دے اور ان غلطیوں کو ہرگز نہ دوہرائیں جو ہماری دوستوں کی حکومت کے زمانے میں سرزت ہوتی رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں