آزادی مارچ کا پہلا قافلہ ڈی چوک پہنچ گیا، خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود

اسلام آباد (انتخاب نیوز) آزادی مارچ کے سلسلے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اعلان کردہ منزل ڈی چوک پر پی ٹی آئی کا پہلا قافلہ پہنچ گیا۔پولیس سے جھڑپوں، آنسوگیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج اور تمام رکاوٹیں عبور کر کے پی ٹی آئی کے کارکنان ڈی چوک پہنچ گئے۔ تحریک انصاف کی خواتین کارکنان کی بڑی تعداد بھی ڈی چوک پر عمران خان کے استقبال کے لیے موجود ہیں۔ راولپنڈی، اسلام آباد، آزادکشمیر اور ملک کے دیگر شہروں سے کپتان کی کال پر کارکنان کی ڈی چوک آمد کا سلسلہ جاری ہے جب کہ عمران خان کی زیر قیادت پی ٹی آئی کا بڑا قافلہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔ آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کا کہنا ہے کہ ریڈزون میں کسی کو آنے کی ہر گز اجازت نہیں کسی نے ریڈزون کے قریب آن یکی کوشش کی توسختی سے نمٹا جائیگا افسران کوہدایات کی گئی ہے کہ قوت کا استعمال نہ کریں مظاہرین سے بھی اپیل ہے کہ وہ پرامن رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں