کمانڈر فساد خان کا فسادی مارچ بری طرح ناکام ہوا، حافظ حمد اللہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ کمانڈر فساد خان کا فسادی مارچ بری طرح ناکام ہوا، 20لاکھ لوگوں کو جمع کرنے کا دعوی کرنے والا چند ہزار لوگ بھی جمع نہ کرسکا، قوم نے یوٹرن انقلابی ٹبر کے خونی مارچ کومسترد کردیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے برعکس عمران نیازی نے دارالحکومت اسلام آباد پردھاوا بولا، پی ٹی آئی کے غنڈے ریڈزون میں داخل ہوئے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے دوران پبلک پلیس کے ساتھ ساتھ سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران نیازی خودکنٹینر سے کارکنوں کو اشتعال دلانے کیلئے ڈی چوک جانے کا باربار اعلان کرتے رہے، عمران نیازی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی ایسی تیسی توکیا بلکہ جلاکر راکھ کردیا، کیاسپریم کورٹ اس توہین عدالت کا نوٹس لیکر عمران نیازی کیخلاف کاروائی کریگی؟ عدالت کواب توپتہ چلاہوگاکہ عمران نیازی پر امن احتجاج نہیں فساد چاہتے تھے۔ پی ڈی ایم مطالبہ کرتی ہے کہ توہین عدالت کیارتکاب میں عمران نیازی کیخلاف کاروائی جائے، پی ڈی ایم جنگ جیودفترپرپی ٹی آئی غنڈوں کاپتھراو اوردیگرمیڈیا ورکرز پرتشددکا شدیدالفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے غنڈے ر یڈزون میں داخل ہوئے جلاو،گھیراو،توڑپھوڑ،اورسرکاری املاک کونقصان پہنچایا، عمران نیازی خودکنٹینرسے کارکنوں کوڈی چوک جانے کا بار بار اعلان کرتے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں