کوئٹہ، روٹ پرمٹس کو مرحلہ وار کمپیوٹرائزڈ کرنے کا عمل جاری

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کمشنر کوئٹہ ڈویژن، چیئرمین آر ٹی اے کوئٹہ کی خصوصی ہدایت پر کوئٹہ شہر کے تمام رکشوں کے روٹ پرمٹس کو مرحلہ وار کمپیوٹرائزڈ کرنے کا عمل جاری ہے۔اس سلسلے میں تمام رکشہ مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی رکشہ کا روٹ پرمٹ جلد از جلد دفتر سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ سے کمپیوٹرائزڈ کرائیں۔لہذا پہلے مرحلے میں ٹواسڑوک رکشوں کے روٹ پرمٹس کو کمپیوٹرائزڈ کیا جارہاہے جبکہ دوسرے مرحلے میں وزیراعظم پاکستان نیشنل بینک اسکیم اور آخری مرحلے میں سٹی ناظم اسکیم کے رکشوں کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا۔کوئٹہ شہر میں رکشوں کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کرانے کا مقصد شہر سے غیر قانونی، جعلی روٹ پرمٹس اور ایک پرمٹ پر دو رکشوں کا خاتمہ کرنا ہے، تاکہ شہر میں ٹریفک اور رش پر قابو پایا جاسکے۔ لہذا اس سلسلے میں تمام رکشہ مالکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے روٹ پرمٹ جلد از جلد کمپیوٹرائزڈ کرائیں وگرنہ مقررہ مدت گزرنے اور کارروائی میں پکڑے جانے پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں