ایٹمی دھماکوں نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا،میر ضیاء اللہ لانگو
کوئٹہ:صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ یوم تکبیر تجدید عہد کا دن وہ دن ہے جب پاکستان نے بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے مقابلے میں چھ ایٹمی دھماکے کرکے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیایہ دن پاکستانی قوم بلکہ پوری ملت اسلامیہ کے لئے فخر کا باعث ہے،یہ بات انہوں نے یوم تکبیر کے موقع پر قوم کے نام ایک پیغام میں کہی، انہوں نے کہا کہ اس دن پاکستان عسکری لحاظ سے ناقابل تسخیر اور بھارت کا غرور خاک میں مل گیاہم ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی انتھک محنت سے پاکستان ناقابل تسخیر بنا،انہوں نے کہاکہ پاکستان کا ایٹمی قوت بننے سے خطے میں طاقت کا توازن بحال ہوا۔
Load/Hide Comments


