حکومت پاکستان نے مذاکرات میں 60 فیصد مطالبات تسلیم کرلیے، ٹی ٹی پی کا دعویٰ

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی ٹی پی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتِ پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں قیدیوں کی رہائی اور مقدمات واپس لینے سمیت ا±ن کے 60 فی صد مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں جب کہ دیگر معاملات پر بات چیت جاری ہے۔ ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات میں شامل رہنے والے قبائلی اضلاع کے روایتی جرگے کے ر±کن حاجی بسم اللہ خان نے بھی وائس آف امریکہ سے گفتگو میں ٹی ٹی پی کے قیدیوں کی رہائی اور مقدمات واپس لینے پر اتفاقِ رائے کی تصدیق کی ہے۔ وائس آف امریکہ نے ٹی ٹی پی کی جانب سے ان دعووں پر ردِعمل جاننے کے لیے حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے رابطہ کیا، لیکن تاحال ان کی جانب سے کوئی مو¿قف جاری نہیں کیا گیا۔ ٹی ٹی پی اور پاکستانی فوج کے درمیان گزشتہ ایک ماہ سے افغانستان میں مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے جس میں افغان طالبان بھی سہولت کار کر دار ادا کر رہے ہیں۔ مذاکرات کے پیشِ نظر فریقین نے 30 مئی تک عارضی جنگ بندی کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں