ڈیرہ مراد، 6ماہ قبل مرمت ہونے والی قومی شاہر اہ کو اکھاڑ دیا گیا

ڈیرہ مراد جمالی:سندھ بلوچستان این اے 65قومی شاہراہ پر تعمیر ومرمت آفیسروں کی کمیشن کی نذر ہوگئی قومی شاہراہ پراربوں روپے کی کرپشن نے منہ کھول لیا چھ ماہ قبل تعمیر ہونے والی قومی شاہراہ کو دوبارہ اکھاڑ کر پھینک دیا گیا اموات کے ساتھ ساتھ قیمتی گاڑیاں تباہ ہونے لگی نصیرآباد سبی ڈویژن سے منتخب عوامی نمائندوں کی خاموشی سالانہ قومی شاہراہ کی تعمیر ومرمت کے نام پر اربوں روپے ٹھیکداروں اور آفیسروں کی جیبوں میں جانے لگی قومی شاہراہ پر سفر کرنے والے تحقیقاتی ادارے بھی خاموش تفصیلات کے مطابق این اے 65 قومی شاہراہ پرڈیرہ مراد جمالی تاکوئٹہ چھ ماہ قبل مرمت وتعمیر کا کام مکمل کیا گیا تھا لیکن ماہ جون میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے قومی شاہراہ کے نام پر اربوں روپے کی میگا کرپشن کرنے کیلئے ماہ جون سے قبل ڈیرہ مراد جمالی تا کوئٹہ تک جگہ جگہ بڑے بڑے کھڈے کھود کر چھوڑ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے روزانہ کی بنیادوں پر حادثات کی وجہ سے انہ صرف انسانی جانیں ضیائع ہورہی ہیں بلکہ قیمتی گاڑیاں بھی تباہ ہونے لگی ہیں حیرت کی بات یہ ہے کہ نصیرآباد سبی ڈویژن سے منتخب عوامی نمائندوں اور قومی شاہراہ پر سفر کرنے والے تحقیقاتی ادارے کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے سالانہ قومی شاہراہ کی تعمیر ومرمت کے نام پر ناقص میڑیل کے استعمال کی وجہ سے اربوں روپے ٹھیکداروں اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے آفیسروں کی جیبوں میں جانے لگی ہیں دور جدید میں این اے 65پر سفر عذاب بن چکا ہے لیکن نیشنل ہائی وے اتھارٹی یومیہ لاکھوں روپے ٹول ٹیکس کی مد میں لے رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں