شعیب اختر کا ہاردک پانڈیا کو بھارتی ٹیم کے مستقبل کا کپتان قرار

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا مستقبل میں ٹیم کے کپتان دکھائی دینے لگے۔ہارک پانڈیا نے انڈین پریمیئر لیگ میں پہلی بار متعارف ہونے والی ٹیم گجرات ٹائٹنز کی قیادت کی اور ٹیم کو ٹورنامنٹ میں فتح دلائی۔ٹورنامنٹ میں بطور کپتان ہاردک کی کارکردگی دیکھ کر شعیب اختر نے کہا کہ ہاردک بھارتی ٹیم کے کپتان بننے کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔اسپورٹس ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ جس طرح ہاردک نے فرنچائز ٹیم کی قیادت سنبھالی ہے وہ جلد اپنی ٹیم کا کپتان بھی بن سکتا ہے، میں اسے مستقبل کا کپتان دیکھ رہا ہوں۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ مجھے یقین نہیں کہ روہت شرما کب تک بھارتی ٹیم کے کپتان کے فرائض سرانجام دیں گے لیکن ہاردک کی کارکردگی دیکھ کر اسے ضرور کپتان بنانے کا سوچا جاسکتا ہے۔شعیب اختر کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کی کپتانی بالکل آسان نہیں ہے لیکن ہاردک نے خود کو ثابت کیا ہے، اہم یہ ہے کہ وہ اپنی فٹنس اور بولنگ پر توجہ دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں