نصیر آباد میں میڈیکل کالج کا قیام جلد عمل میں لایا جائے، بی ایس او پجار

ڈیرہ مراد جمالی:بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی کمیٹی کے ممبر کامریڈ گہنور بلوچ نے اپنی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ نصیر آباد ریجن کے طلبا وطالبات کی دیرینہ خواہش جس کی اب تک تکمیل نہ ہوسکی انہوں نے کہا کہ نصیر آباد ریجن میں میڈیکل کالج کے قیام کا صوبے کی بجٹ میں تین بار شامل ہونے کے باوجود بھی بن نہ سکا انہوں نے کہا کہ گرین بیلٹ کے طلبا وطالبات کو صرف طفل تسلی کے بجائے کچھ نہ دیا گیا انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالج نصیر آباد عوام کی دیرینہ خواہش ہے جس پے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ 21ویں صدی کے اس ٹیکنیکل دور میں بھی طلبا وطالبات اپنے درینہ مسائل کے لیے آئے روز سراپا احتجاج ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار نے ہمہ وقت طلبا کی حقوق کے استحصالی کے خلاف آواز بلند کی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار نے تعلیم محفوظ اور قوم محفوظ کا نعرہ بلند کر کے صوبے کی سائل وسائل کے لوٹ مار خلاف سراپا احتجاج ہے انہوں نے کہا کہ نصیر آباد ریجن کے منتخب نمائندے صرف روڈوں،ٹرانسفارمروں اور نالیوں کو ترقی سمجھ کر عوام کو بیوقوف بنارہے ہیں انہوں نے کہا کہ علاقے کی تعمیری ترقی میں تعلیمی ادارے ہی اس کی نشانیاں ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی نصیر آباد کے طلبا و طالبات کی امیدیں صوبائی حکومت اور گورنر بلوچستان سے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت نصیر آباد کے اس اہم مسئلے پے توجہ نہ دی تو صوبے بھر میں نصیر آباد کے طلبا وطالبات کی آواز بن کر بی ایس او پجار صوبے بھر میں تحریک کا اعلان کرے گا جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت بلوچستان اور نصیر آباد کے منتخب نمائندوں پے عائد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں