سندھ طاس معاہدے سے روگردانی قبول نہیں، پاکستان
نئی دہلی (انتخاب نیوز) سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے پاکستانی وفد نے دو ٹوک موقف بھارت کے سامنے رکھ دیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد نے بھارت کو آگاہ کردیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے سے روگردانی قابلِ قبول نہیں، پاکستان نے مغربی دریاو¿ں پر بھارت کے ہائیڈرو الیکٹرک منصوبوں پر اعتراضات سے آگاہ کیا ہے جبکہ بھارت کے دیگر منصوبوں پر بھی جواب طلب کیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نئی دلی میں پاک بھارت آبی تنازع پر مذاکرات، سیلاب کی معلومات کی پیشگی اطلاع اور مستقل انڈس کمیشن کی رپورٹ پر دستخط بھی کیے گئے ہیں۔ دفترخارجہ کے مطا بق بھارت نے اس دوران اگلے فلڈ سیزن کے بعد معائنے کا انتظام کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس کے علاوہ بھارت نے پاکستان کے تصفیہ طلب اعتراضات اگلے اجلاس میں رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
Load/Hide Comments


