کوئٹہ، خواتین اساتذہ کا آفر لیٹر جاری نہ کرنے کیخلاف اسمبلی کے باہر دھرنا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) سی ٹی ایس پی خواتین اساتذہ کی پریس کلب کوئٹہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کردیامظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر ایک سال گزرنے کے باوجود ان خواتین اساتذہ کا آرڈر جاری نہ کرنے کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین کی قیادت شیرین حمید، نازیہ،فوزیہ گل اور عارفہ کررہی تھی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سکینڈری ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ (بی ایس پی) کے ذریعے گورنمنٹ کے 100پرائمری گرلز سکولز اب گریڈ کرکے مڈل کردیے اور اس کیلئے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے ہر سکول میں نئے کمرے بنادیے ہیں تو اس اپ گریڈ ہر سکول کیلئے دو دو پوسٹیں سی ٹی ایس پی کے ذریعے اعلان کی اور بعد میں 27مئی 2021کو سی ٹی ایس پی نے ٹیسٹ لیا اس کے بعد سی ٹی ایس پی نے میرٹ پر آنے والے امیدواروں کو شاٹ لسٹ کیا اور فائنل لسٹیں تمام اضلاع کے ڈی اوز کو بھجوادیئے اپ تمام امیدواروں کے فائل لسٹیں ڈی آر سی ایس سے ہوکر سیکرٹری ایجوکیشن کے پاس آرڈر کیلئے پڑی ہیں لیکن ایک سال گزرنے کے باوجود سیکرٹری ایجوکیشن ان اساتذہ کے آرڈر جاری نہیں کررہے اس حوالے سے کئی بار سیکرٹری ایجوکیشن سے ملاقات کرکے انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا کہ تمام شارٹ لسٹ امیدواروں کے آرڈر جاری کیے جائیں لیکن ایک سال گزرنے کے باوجود حیلے بہانے کئے جارہے ہیں اس آج ہم نے پریس کلب کوئٹہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اسمبلی کے سامنے بھی جاکر مظاہرہ کریں گے تاکہ ہمارے آرڈز جاری کیے جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں