راستے روکنے کیلئے اربوں روپے ہیں، زہر کھانے کو پیسے نہیں، شہباز گل
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ پٹرول ڈیزل آٹا چینی اور گھی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ ایک طرف زہر کھانے کو حکومت کے پاس پیسے نہیں اور دوسری طرف 54لوگوں کے وفد کے ساتھ 3 روزہ ترکی کا دورہ اور کروڑوں کے اشتہار اخبارات میں چلائے جا رہے ہیں جبکہ سیاسی جماعت کا راستہ روکنے کے لئے بھی تقریباً تین ارب روپے سے زیادہ کے اخراجات کئے گئے۔شہباز گل نے لکھا کہ اس کے پیچھے وہ کون تھا؟۔
Load/Hide Comments


