لاڑکانہ،بچے کو جنم دینے کے بعد خاتون کرونا سے جاں بحق
لاڑکانہ: سندھ کے شہر لاڑکانہ میں دو روز قبل نومولود کو جنم دینے والی کرونا مریضہ انتقال کرگئی۔ منگل کو نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ کے شیخ زید ویمن اسپتال میں زیر علاج کرونا کی مریضہ جاں بحق ہوگئی، مدئجی کی رہائشی خاتون کے ہاں 2 دن پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق نومولود کی کرونا رپورٹ منفی آئی ہے اور وہ بالکل تندرست ہے۔
Load/Hide Comments