25 اور 31 مئی کو لاپتہ کیے گئے افراد کو بازیاب کیا جائے، اہلخانہ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) لاپتہ افراد کے خاندانی ذرائع کے مطابق دوست محمد ولد خدا بخش مری، محمد اسیمل ولد کریم خان مری کو 25 مئی 2022ء کو نیوکاہان سے رات تین بجے اور 31 مئی کو ان کے ہی رشتہ دار منگل ولد غلام حیدر مری، گلزار ولد علی مردا مری کو حب نادرن بائی پاس سے نامعلوم مسلح افراد نے دن تین بجے اغوا کیا گیا۔ تمام لاپتہ افراد کا تاحال کوئی معلوم نہیں ہوسکا۔ مذکورہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ نے لاپتہ افراد کو جلد بازیاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Load/Hide Comments


